
پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے اہم خبر،ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی کتنی ویڈیوز ڈیلیٹ کیں؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ٹک ٹاک نے رواں سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ رپورٹ جنوری تا مارچ 2025 تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، جس کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے دوران پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔
پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی ،جو 99.4 فیصد بنتی ہے، جس میں 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردی گئیں۔
عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوز حذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد ہیں۔حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 1843,78,987 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کرکے حذف کی گئیں تاہم 7525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0 فیصد رہی اور 94.3 فیصد نشان زدہ کانٹنٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حذف کی گئی کل ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا، جو کانٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔اس کے علاوہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے اکثرکو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا اور بعض ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کانٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔
کم عمر انسٹا گرام صارفین کے تحفظ کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف
جولائی 25, 2025صارفین چیٹ جی پی ٹی سے روزانہ کتنے سوالات پوچھتے ہیں؟
جولائی 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔