
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ٹیرف کی مدمیں امریکی خزانےمیں 150بلین ڈالرکااضافہ کیا۔
امریکی صدرکاوائٹ ہاؤس میں ہیلتھ ٹیکنالوجی سےمتعلق تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا میں6لاکھ ملازمتوں میں اضافہ ہواہے،حکومتی اخراجات میں4فیصدتک کمی ہوئی ہے،وفاقی ملازمتوں میں70ہزارکی کٹوتی کر کےاخراجات کم کئے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ٹیرف کی مدمیں امریکی خزانےمیں150بلین ڈالرکااضافہ کیا،اگلےماہ ٹیرف کی مدمیں 200بلین ڈالرامریکی خزانےمیں آئیں گے ، درآمدات میں30فیصدکمی جبکہ آٹوپیداوارمیں 36فیصداضافہ ہوا ، امریکا کے سنہری دورکاآغازہوگیا،گوگل،ایپل،سام سنگ اوراوپن اےآئی کےنمائندوں کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،امریکامیں باضابطہ طورپرایکوہیلتھ ٹیک سسٹم کا آغاز کررہےہیں۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ جنوبی کوریاکےساتھ تجارتی معاہدہ ہوگیا،جنوبی کوریاپر 15فیصدٹیرف لگانے پراتفاق ہواہے،جنوبی کوریاامریکاپرکوئی ٹیرف نہیں لگائے گا،جنوبی کوریاامریکامیں350بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا،جنوبی کوریا 100بلین ڈالرکی توانائی مصنوعات خریدےگا،جنوبی کوریابڑےسرمایہ کاری منصوبوں کاجلداعلان کرےگا،جنوبی کوریاکےصدرلی جےمیونگ ملاقات کےلئےوائٹ ہاؤس آئیں گے،جنوبی کوریاامریکاکےساتھ تجارت کےلئےمکمل طورپرکھلارہےگا،جنوبی کوریانےامریکی کاریں ،ٹرک اورزرعی مصنوعات درآمد کرنےپراتفاق کیا۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ برازیل پر50فیصدٹیرف نافذکردیا،برازیل کی تانبے اوردیگرمصنوعات ٹیرف کی زدمیں آئیں گی،امریکادنیابھرمیں کاروبار کرنے کے طریقےکونئی شکل دےرہاہے،وائٹ ہاؤس نئی تجارتی پالیسی کی تیاری میں مصروف ہے۔
ترکیہ میں قیامت خیززلزلہ:متعددعمارتیں مہندم
اگست 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لیڈی ڈیانا کی آج 63ویں سالگرہ مناجا رہی ہے
جولائی 1, 2024 -
سونےکی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی
فروری 25, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔