
ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت ،جاپان میں پہننے کے قابل شمسی جیکٹس متعارف،ایکسپو میں صرف یہ جیکٹس ہی نہیں، بلکہ پولینڈ کی Saule Technologies نے شمسی سمارٹ پولز نصب کیے ہیں ،جو سٹریٹ لائٹس، کیمرے اور وائرلیس چارجنگ کو بجلی دیتے ہیں۔
جاپان میں پہلی بار ایسی خصوصی جیکٹس متعارف کروائی گئی ہیں، جو شمسی توانائی سے چلنے والے پنکھوں سے لیس ہیں۔ یہ جیکٹس جدید الٹرا سِلم، لچکدار اور ہلکے وزن والے سولر پینلز سے تیار کی گئی ہیں ،جو پہننے والے کو گرمی میں ٹھنڈک فراہم کرتی ہیں۔
ہر سولر پینل کا وزن صرف 4 گرام ہے، یعنی ایک عام کاغذ کے ٹکڑے سے بھی کم۔ ان جیکٹس میں استعمال ہونیوالی فلمیں پرووسکائٹ (Perovskite) مادے سے تیار کی گئی ہیں، جو کم روشنی، سایہ، بادل اور بارش میں بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ پینلز انتہائی لچکدار اور ہلکے ہیں، انڈور لائٹس جیسے ایل ای ڈی اور فلوروسینٹ روشنی میں بھی کام کرتے ہیں اور 21.2 فیصد توانائی کو بجلی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا میں پرووسکائٹ سولر سیلز کو پہننے والے لباس میں استعمال کیا گیا ہے۔
جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسی جگہوں پر کام کرنیوالے افراد جہاں بجلی حاصل کرنا مشکل ہو، اس طرح کے لباس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ پرووسکائٹس میں بے شمار خوبیاں ہیں، لیکن ان کی سب سے بڑی کمزوری جلد خراب ہونا ہے، گرمی، نمی یا دھوپ کے مسلسل سامنا کرنے پر ان کی کارکردگی چند مہینوں میں کم ہو سکتی ہے۔ماہرین اس مسئلے کے حل کیلئے مختلف تحفظاتی طریقے اور شیشے کی تہیں استعمال کر رہے ہیں۔
سکھرکی سوغات ’’ڈوکاکھجور‘‘کاذائقےدنیابھرمیں مقبول
جولائی 15, 2025ایپل کی تاریخ کی سب سے بڑی بیٹری متعارف کروانے کی تیاری
جولائی 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔