ٹیکنالوجی کانیا انداز:چینی سمارٹ فونز میں اِن ویزیبل سیلفی کیمروں کاآغاز

0
2

ٹیکنالوجی کانیا اور جدید ترین انداز،چینی سمارٹ فونز میں اِن ویزیبل سیلفی کیمروں کاآغاز،چینی سمارٹ فون ساز کمپنیاں اب اگلی نسل کی ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں، جو صارفین کیلئے سمارٹ فون کے فرنٹ کیمرے کو شاید ختم کر دیں گی۔
سکرین کے اندر چھپا ہوا سیلفی کیمرا ہو گا، جو نا صرف تصویر کھینچ سکے گا، بلکہ جدید ترین تھری ڈی انداز میں چہرہ شناسی ، فیس ریکگنیشن بھی کرے گا۔معروف ٹیک لیکر ڈیجیٹل چیٹ سٹیشن کے مطابق کچھ چینی کمپنیوں نے ایسے اینڈرائیڈ فونز کی اندرونی جانچ شروع کر دی ہے، جو تھری ڈی فیس سکیننگ کے ساتھ انڈر ڈسپلے کیمرہ فراہم کریں گے۔
اس ٹیکنالوجی کو ایپل کے فیس آئی ڈی کا مقابل سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ ایپل اب تک تھری ڈی چہرہ شناسائی میں سب سے کامیاب اور قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی پیش کرتا آیا ہے۔اگرچہ رپورٹ میں کسی خاص کمپنی یا ماڈل کا نام نہیں لیا گیا، لیکن چینی مارکیٹ کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ZTE اور Honor جیسی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل ہو سکتی ہیں، کیونکہ Honor کا میجک پرو 7ان چند اینڈرائیڈ فونز میں سے ایک ہے ،جس میں تھری ڈی فیس ریکگنیشن موجود ہے، جبکہ زیڈ ٹی ای کی نوبیا سیریز میں پہلے ہی انڈر ڈسپلے کیمرے متعارف ہو چکے ہیں۔

Leave a reply