ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جیمنائی کو براہ راست کروم براؤزر کا حصہ بنا دیا

0
15

گوگل کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،معروف  ٹیکنالوجی کمپنی نے جیمنائی کو براہ راست کروم براؤزر کا حصہ بنا دیا۔
گوگل نے اپنے مقبول ویب براؤزر کروم میں جیمنائی آرٹی فیشل انٹیلی جینس اے آئی ماڈل کو شامل کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر بتایا گیا کہ اس نئی تبدیلی سے صارفین کو نئے اے آئی براؤزنگ اسسٹنٹ تک رسائی ملے گی اور کسی ویب پیج یا ٹاسک کو جلد سمجھنے میں مدد ملے گی۔جیمنائی آئیکون کو کروم کے اوپری دائیں کونے میں شامل کیا گیا ہے۔اس آئیکون پر کلک کرکے صارفین اے آئی اسسٹنٹ سے چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق آغاز میں اس تبدیلی کے بعد صارفین کو جیمنائی سے کسی پیج میں موجود پیچیدہ تفصیلات کی وضاحت حاصل کرنے کا موقع ملے گا،اسی طرح وہ تفصیلات کی سمری بھی تیار کروا سکیں گے۔
گوگل کروم کا یہ نیا فیچر سب سے پہلے امریکا میں گوگل اے آئی پرو اور گوگل اے آئی الٹرا کے سبسکرائبرز کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے کروم میں ہی جیمنائی تک رسائی دینے کا مقصد بظاہر یہی ہے کہ لوگ چیٹ جی پی ٹی کا رخ نہ کریں، بلکہ براؤزر میں اوپر موجود آئیکون پر کلک کرکے اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کریں۔
کمپنی کے مطابق مستقبل میں کروم میں موجود جیمنائی اسسٹنٹ بیک وقت متعدد ٹیبز میں کام کرسکے گا، یہاں تک کہ صارف کی جانب سے مختلف ویب سائٹس پر نیوی گیشن بھی کرسکے گا۔

Leave a reply