پانی روکنااعلان جنگ ہوگا،امن قائم کرنےکیلئےبھارت کو کردارادا کرنا ہوگا، بلاول

0
10

سربراہ پارلیمانی وفدبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پاکستان کاپانی روکنااعلان جنگ ہوگا،اگرامن قائم کرنا ہےتوبھارت کوذمہ دارانہ کرداراداکرناہوگا۔
لندن میں پارلیمانی وفدکےسربراہ بلاول بھٹوزرداری کا نیوزکانفرنس کےدوران کہناتھاکہ پاکستان سمجھتا ہےمذاکرات کےذریعےتمام مسائل کاحل نکالا جاسکتا ہے،پاکستانی وفدامن کاپیغام لےکردنیامیں نکلاہے، بھارت کابیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے،بھارت قانونی طورپرسندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کاپانی روکنااعلان جنگ ہوگا، پاکستان کاپانی بندکرنےکی دھمکی یواین چارٹرکی خلاف ورزی ہے،پوری دنیاجانتی ہےبھارت نےسکھوں کاقتل کیا،دنیاجانتی ہے بھارت نےمعصوم شہریوں کونشانہ بنایا،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہاہے،بھارت دہشتگردی کی پالیسی کوترک کرے۔
بلاول بھٹوکاکہناتھاکہ بھارت کاجھوٹابیانیہ دنیاکےسامنےبےنقاب ہوگیا،بھارت کی جنگ بھی جھوٹ پرمبنی تھی،اگرامن قائم کرناہےتوبھارت کوذمہ دارانہ کردار اداکرناہوگا،بھارتی وزیرخارجہ صرف جنگ کی بات کرتےہیں، جےشنکر کو چاہیے کہ ابھی نندن کی تصویریں گوگل کرلیں،پہلگام واقعےکےحوالےسےبھارت کےپاس شواہدہیں توشیئرکرے،بھارت اچھی طرح جانتاہےپاکستان کاپہلگام واقعےسےکوئی تعلق نہیں۔
سربراہ پارلیمانی وفدکامزیدکہناتھاکہ پاکستانی فضائیہ نےبھارت کومنہ توڑجواب دیا،صدرٹرمپ نےباربار کہاامن ہوناچاہئے،بھارت کوکان سےپکڑکربھی لانا پڑا توامریکالائےگا،یہ دنیاکےمفادمیں ہے،بھارت امریکا کی امن کی کوشش کوثبوتاژ کرناچاہتاہے،مسئلہ کشمیرکےمعاملےپرصد رٹرمپ کےمشکورہیں۔

Leave a reply