پانی کاضیاع روکناہم سب کی ذمہ دا ری ہے،عدالت

0
60

سموگ تدارک کیس میں لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےریمارکیس دئیے کہ پانی کاضیاع روکناہم سب کی ذمہ دا ری ہے۔
لاہو رہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےہارون فاروق سمیت دیگرکی سموگ تدارک کی درخواستوں پرسماعت کی،محکمہ ماحولیات سمیت دیگرمحکموں کےافسران عدالت میں پیش ہوئے۔ایل ڈی اےکےوکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل ایل ڈی اےنےکہاکہ حکومت نےایل ڈی اےکی سفارشات منظورکرلی ہیں۔
عدالت نےکہاکہ اب ان ریگولیشن پرایل ڈی اےنےسختی سےعمل کرانا ہے، اب ایک کنال سےبڑےگھرکی منظوری واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کےبغیرنہ دی جائے،پانی کاضیاع روکناہم سب کی ذمہ دا ری ہے،۔جوکوئی پانی ضائع ہوتےدیکھےانہیں منع کرے۔
ایل ڈی اےوکیل نےٹولنٹن مارکیٹ سےمتعلق رپورٹ پیش کی۔
وکیل ایل ڈی اےموقف اختیارکیاکہ عدالت کےحکم پرہی ٹولنٹن مارکیٹ کاایشوٹیک اپ ہوا۔
عدالت نےکہاکہ جانوروں کی خریدوفروخت کیلئےالگ جگہ ہونی چاہیے،ایل ڈی اےسپورٹس کمپلیکس کھیلوں کےفروغ کیلئےزبردست ہیں،23سال بعدپاکستان نےاسکواش میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی۔
عدالت نےہدایت کی کہ تمام تعلمی اداروں کو ایتھلیٹکس فراہم کرنےکیلئے خطوط لکھیں ،ٹیلنٹ ہنٹ کی طرزپرمقابلےکراکےکھلاڑی ڈھونڈیں،نوجوان کھلاڑی ہمارااثاثہ،ان کےلئےہمیں کچھ کرناچاہیے۔

Leave a reply