پاکستانی خواتین کی کامیاب ٹریکنگ کے بعد ترچ میربیس کیمپ سے واپسی

0
2

پاکستان میں خواتین کے ایک گروپ کا شاندار ایڈونچر، جرات مند خواتین نے کامیاب ٹریکنگ کے بعد ترچ میر بیس کیمپ کی بلندی سر کرلی۔
خواتین ٹریکروں کے گروپ نے پچہتر سالہ تقریبات کے سلسلے میں اپنی پہلی کامیاب چڑھائی کے طور پر پہاڑوں کے ہندوکش سلسلے کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کے بیس کیمپ تک کامیابی سے ٹریکنگ کی اور چترال واپس پہنچ گئیں۔ یہ ایڈونچر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ترتیب دیا تھا۔
اس گروپ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ٹریکرز شامل تھے۔
36 مقامی پورٹرز اور تین مقامی گائیڈز کی مدد سے، ٹریکرز نے دشوار گزار راستوں، تیز بہنے والے پانی اور سخت گلیشیئرز کو 5,500 میٹر کی بلندی پر واقع بیس کیمپ کو سر کیا۔
خواتین ٹریکرز چترال سے شگروم گاؤں کے راستے بابو بیس کیمپ پہنچیں اور شیگھنیاسک میں واقع کیمپوں میں قیام کے بعد بسام اور استور نال سے واپسی کے لیے یہی راستہ اختیار کیا۔
ٹیم میں چترال سے تعلق رکھنے والی تین خواتین بھی شامل تھیں جبکہ ان میں سے ایک کا تعلق کالاش وادی بمبورات سے تھا۔

Leave a reply