پاکستانی نوجوان دنیابھرمیں صلاحیتوں کالوہامنوارہےہیں،وزیراعظم

0
22

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستانی نوجوان دنیابھرمیں صلاحیتوں کالوہامنوارہےہیں۔
اسلام آبادمیں ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ڈیجیٹل دنیاآج تمام شعبوں میں غیرمعمولی اثررکھتی ہے،2دہائیوں کی نسبت ڈیجیٹل دنیاآج یکسرتبدیل ہوچکی ہے،پنجاب میں آئی ٹی کےشعبےمیں بہت ترقی ہوئی ہے،پاکستان کی60فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستانی نوجوان دنیابھرمیں صلاحیتوں کالوہا منوارہےہیں،طلبہ کومیرٹ کی بنیادپرلیب ٹاپ دئیےگئے،پورےملک میں آئی ٹی پارک بنائے جارہے ہیں، پاکستان  میں سیف سٹی کے تصور  کومتعارف کرایا گیا، آئی ٹی کےشعبےمیں اسکلزٹریننگ کانعقادکیاجارہاہے،ڈیجیٹل دنیاآج تمام شعبوں میں غیرمعمولی اثر رکھتی ہے۔

Leave a reply