پاکستان ،بھارت کےدرمیان جنگ بندی نازک معاملہ ہے،برطانوی وزیرخارجہ

0
4

برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈلیمی نےکہاہےکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ بندی نازک معاملہ ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈلیمی کاکہناتھاکہ بھارت نےپاکستان پرلگائے گئے الزمات کاکوئی ثبوت نہیں دیا،توقع بھی نہیں کہ بھارت اپنی فوجی سلامتی کامعاملہ مجھ سےشیئرکریں گے،پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ بندی نازک معاملہ ہے۔جنگ بندی برقراررکھنےکےلئےانٹرنیشنل پارٹنرزکےساتھ مل کرکام کررہےہیں۔
برطانوی وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ پہلگام میں دہشت گردحملہ خوفناک تھا، برطانیہ ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے،متاثرین سےہمدردی ہے،پاکستان بھی دہشت گردی کاشکاررہاہے،ہمیں اس بات کویقینی بناناہےکہ انتہاپسندی کو فروغ نہ ملے،پاکستان اوربھارت کی قیادت نےجنگ بندی سےمتعلق متاثرکن کردار اداکیا۔
اُن کاکہناتھاکہ چارسال میں پاکستان آنےوالاپہلاوزیرخارجہ ہوں،پاکستان کےساتھ باہمی تعلقات،ثقافت اور تجارت کےفروغ پربات کروں گا،پاک بھارت کشیدگی کابراہ راست اثربرطانیہ میں آباددونوں ممالک کے افراد پر پڑتا ہے، برٹش پاکستان کمیونٹی کےاس قدرتحفظات تھےکہ پاکستان ہائی کمیشن کو2ہزار سے زائد کالزموصول ہوئی تھیں۔

Leave a reply