
پاکستان اوربیلاروس کےمابین فوجی تعاون سمیت متعددمعاہدوں اورمفاہمتی یادشتوں کےتبادلےکی تقریب کاانعقادکیاگیا۔جس میں ایم اویوزپردستخط کردئیےگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف اوربیلاروس کےصدرالیگزینڈرلوکاشینکونےتقریب میں شرکت کی۔ جس میں دونوں ممالک کی جانب سے حکام نے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔
پاکستان اور بیلاروس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔پاکستان کےوزارت داخلہ اوربیلاروس کی داخلی امورکی وزارت کےدرمیان معاہدےپردستخط کردئیےگئے۔پاکستان پوسٹ اوربیلاروس پوسٹ کےدرمیان پوسٹل آئٹمزکےتبادلےکامعاہدےپربھی دستخط کیےگئے،جبکہ بیلاروس کے مالی تعاون کےفنڈبرائےکاروباراورسمیڈامیں ایم اویوپردستخط کیےگئے۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کاکہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ بیلاروس کاخیرمقدم کرتےہیں،بیلاروس پاکستان کیساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے،مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کےوسیع مواقع موجود ہیں ،پاکستان بیلاروس بزنس فورم کاانعقادتجارت کےفروغ کیلئےاہمیت کاحامل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ شانداراستقبال پربیلاروس کےصدرکاشکریہ اداکرتاہوں،بیلاروس کی قیادت نے دورے کے دوران بہترین میزبانی کی،منسک کی خوبصورتی کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اوربیلاروس کےتعلقات انتہائی اہمیت کےحامل ہیں،دوطرفہ تعلقات کےحوالےسےہماری مفیدبات چیت ہوئی،مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کاتبادلہ ہوا،صدرالیگزینڈرلوکاشینکوکی قیادت میں بیلاروس نےنمایاں ترقی کی،پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےبےپناہ مواقع ہیں،بیلاروس کمپنزکوپاکستان میں سرمایہ کاری سےفا ئدہ اٹھاناچاہیے،زرعی وصنعتی شعبےمیں ایک دوسرےکےتجربےسےاستفادہ کرسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔