پاکستان ایک امن اورترقی پسندملک ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

0
7

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاہےکہ پاکستان ایک امن اورترقی پسندملک ہے۔دشمن کوہماری قومی یکجہتی اوراتحادسےاپنےمذموم مقاصدمیں مایوسی کاسامناہوگا،وطن کےروشن مستقبل کےلئےنوجوانوں کا کرداربہت اہم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کی لاہورمیں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کےساتھ خصوصی نشست ہوئی۔شرکانے لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کی آمدپرپرتپاک استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنےآپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کوقوم کی کامیابی قراردیا،اُنہوں نےکہاکہ قوم بلامذہبی امتیازدشمن کےسامنےسیسہ پلائی دیوارکی صورت کھڑی ہوکرفتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں تمام مذہب کےلوگ تاریخ اورقومی نصب العین کی بدولت یک دل،یک جان ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےمزیدکہاکہ پاکستان ایک امن اورترقی پسندملک ہے،بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے،دشمن کوہماری قومی یکجہتی اوراتحادسے اپنے مذموم مقاصدمیں مایوسی کاسامناہوگا،وطن کےروشن مستقبل کےلئےنوجوانوں کاکرداربہت اہم ہے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق طلباوطالبات نےآپریشن بنیان مرصوص کی فتح پرافواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply