
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یوتھ سکلز ڈے‘‘ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں میں ہُنر کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انہیں ہنرمند بنانا ہے۔
دنیا بھر میں نوجوانوں کی اکثریتی آبادی کے پیش ِنظر انہیں ہنرمند بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے تحت ہر سال 15 جولائی کو’’ورلڈ یوتھ سکلز ڈے‘‘ منایا جاتا ہے۔
یونیسیف کے تحت اس سال کا تھیم ’’اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا‘‘ ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق نوجوان آبادی کے لحاظ سے 195 ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 برس سے کم کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، جن میں سے 36 فیصد حصہ 15 سے 29 برس کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوان انرجی سے بھرپور اور کچھ کر دکھانے کی لگن رکھتے ہیں، مگر وسائل کی کمی سمیت مختلف وجوہ کی بناء پر انہیں مسائل کا سامنا ہے۔
اگرچہ ملک میں ٹیکنیکل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے والے ادارے تو بہت ہیں، بس ہمیں اپنے نوجوانوں کی کیریئر کونسلنگ کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو ہنرمند بناکر معاشی استحکام کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔
یااللہ خیر!نوشہرہ اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے
جولائی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔