پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیشرفت

0
4

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیشرفت،اسلام آباد میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام کی ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی میں دو طرفہ اشتراک پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر خصوصی طور پر ایریزونا یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم و تحقیق کے فروغ کیلئے ایسے اشتراک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی پاکستان میں اے آئی ہبز، نیشنل اےآئی پالیسی اور انٹرنیشنل پارٹنرشپس کے ذریعے ایک مضبوط اے آئی ایکو سسٹم قائم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

Leave a reply