پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ ،خصوصی مہمان کون ہوں گے؟
پاکستان ٹوڈے: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی خصوصی دعوت پربے ، سہارا و یتیم بچے آج قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔
140 تفصیلات کے مطابق بے سہارا و یتیم بچے پی سی بی کے خاص مہمان ہوں گے بے سہارا و یتیم بچے فرسٹ کلاس انکلوژر میں میچ دیکھیں گے، پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کرتے ہوئے بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کیں۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔
واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ملتوی ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، اس طرح سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔