نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،فیلڈمارشل نےانعامات تقسیم کئے

0
11

پاک بحریہ کےزیراہتمام پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبرمیں پروقارپاسنگ آؤٹ تقریب کاانعقادکیا گیا جس میں فیلڈمارشل جنرل عاصم منیرنےانعامات تقسیم کئے۔
پاک بحریہ کےزیراہتمام پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبرمیں ہونےوالی تقریب میں فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیرنےبطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکونیوی کےچاق وچوبند دستے نےسلامی پیش کی ،جنرل سیدعاصم منیرنےگارڈآف آنر کامعائنہ کیا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے اورفارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ پاس آؤٹ ہونےوالےکیڈٹ عبدالرحمان کواعزازی شمشیرسےنوازاگیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ جنرل مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

Leave a reply