
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ پاکستان نےثابت کیاکہ جنگ نہیں چاہتےلیکن اپنےدفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردای کانجی چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہناتھاکہ پاکستان نےاس پورےعمل میں ظاہرکیاکہ ہم جنگ نہیں چاہتے، پاکستان نےثابت کیاکہ جنگ نہیں چاہتےلیکن اپنےدفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں،مذاکرات میں مسئلہ کشمیربھی شامل ہےجوپاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کامؤقف تھاکہ مقبوضہ کشمیران کااندرونی مسئلہ ہے،بیانیہ کےلحاظ سے پاکستان کوبہت زیادہ کامیابیاں ملیں۔
بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ ہم چاہتےہیں کہ سیزفائرقائم رہےاوریہ امن کی بنیادربنے،ہم چاہتےمسئلہ کشمیرسمیت تمام تنازعات مذاکرات سےحل کریں، عوامی بیانات اپنی جگہ،اس وقت پاکستان اوربھارت میں سیزفائر موجود ہے، صدرٹرمپ اوردونوں ممالک کےوزرائےاعظم کیلئےاس وقت ایک بڑاامتحان ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ وزیراعظم نےپہلےدن کہاہےکہ پہلگام واقعہ پر غیرجانبدارتحقیقات کےلئے تیارہیں،ہمارےہاں بھی دہشتگردی کےواقعات ہوئےہیں جن کاالزام بھارت پرہے،بھارت نے دریائے سندھ پرحملہ کیاہے، ماضی میں کبھی پانی کوایسےہتھیارنہیں بنایاگیا،یقین ہےکہ مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پربھی بات ہوگی،نئےمعاہدوں کےلئےضروری ہےکہ ہم پرانےمعاہدوں پرعمل درآمدکریں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ موجودہ صورتحال میں چین ،ترکیہ اورسعودی عرب کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان نےبھارت کے6جہازگرائے،رافیل گراکر تاریخ رقم کی،بھارت توکہتاتھاکہ پاکستان سےبات چیت نہیں کرنی،آج بھارت مذاکرات پرتیارہےتویہ پاکستان کی کامیابی ہے،چارپانچ دن جوپاک بھارت جنگ رہی اس میں پاکستان کامیاب ہوا،پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی ممالک ہیں جنگ کسی کےحق میں نہیں،دونوں ممالک کےوزرائےاعظم میں کامیاب وہ ہوگاجوامن کی طرف جائے،اسرائیل پرپاکستان کامؤقف دنیاکے سامنےہےاس میں کوئی تبدیلی آئی ہےنہ آسکتی ہے،اسرائیل سےمتعلق ہماری پالیسی قائداعظم کےوقت چلی آرہی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈینگی کےوارجاری:محکمہ صحت نےاعدادوشمارجاری کردئیے
اگست 13, 2024 -
40سال بعد نوٹ پیڈ میں کارآمد فیچرز متعارف
جولائی 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔