پاکستان کاآذربائیجان اورآرمینیاکےتاریخی امن معاہدےکاخیرمقدم

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نےآذربائیجان اورآرمینیاکےدرمیان تاریخی امن معاہدےکاخیرمقدم کیااورکہاہےکہ پاکستان امن کےلئےامریکاکےسہولت کارکردارکوسراہتاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاسوشل میڈیاپراپنےایکس سابق (ٹوئٹر)اکاؤنٹ پرپیغام میں کہناتھاکہ آذربائیجان اور آرمینیامیں تاریخی امن معاہدےکاخیرمقدم کرتےہیں،صدرٹرمپ نےفریقین کوقریب لانےاورمعاہدہ کرانےمیں اہم کردار ادا کیا،پاکستان امن کےلئےامریکاکےسہولت کار کردار کو سراہتا ہے۔
اُنہوں نےمزیدلکھاکہ معاہدہ جنوبی قفقازمیں امن،استحکام اورتعاون کےایک نئےدورکاآغازہے، جنوبی قفقاز ایک ایساخطہ ہےجودہائیوں سےتنازعات اور انسانی المیوں کاشکار رہا ہے،تاریخی معاہدےپرصدرالہام علیوف اور آذربائیجان کےعوام کومبارکبادپیش کرتاہوں۔
وزیراعظم نےایکس پرلکھاکہ پاکستان ہمیشہ برادرملک آذربائیجان کےشانہ بشانہ کھڑارہاہے ،معاہدے کو خطےمیں امن ،استحکام اورتعاون کےایک نئےدورکا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، معاہدہ دوراندیشی،حکمت اورامن کیلئےبصیرت کامظہرہے، معاہدہ تجارت ،روابط اورعلاقائی انضمام کےنئےمواقع فراہم کرےگا، مکالمےکی یہ فضادیگرتنازعات سےدوچارخطوں کیلئےبھی ایک مثال بنےگی۔

Leave a reply