
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ پاکستان کےجمہوری اورخوشحال ملک بننےتک جدوجہدجاری رہےگی۔
بلاول بھٹوزرداری کاسانحہ5جولائی 1977کے48سال مکمل ہونےپر اپنے پیغام میں کہناتھاکہ 5جولائی 1977ہماری تاریخ کاایک سیاہ ترین دن ہے،اس دن عوام کی مرضی کوآمرکےپنجوں میں دبوچ لیاگیا، جمہوری سفرکوجبراًپٹڑی سے اتارا گیا،قائدعوام بھٹوشہیدنےغریبوں کووقاربخشااورعوام کوطاقت دی۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ سانحہ5جولائی کامقصدعوام کی آوازکوخاموش کرناتھا، آمریت نےدہشت،مذہبی استحصال اورجمہوری اداروں کی تباہی کاسلسلہ شروع کیا،پاکستان میں انتہاپسندی،فرقہ واریت اورعدم برداشت کےبیج بوئے گئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ قائدعوام اورشہیدبینظیربھٹوکےوژن کےلئے جدوجہدجاری رکھیں گے،آئین بالادست ہو،پارلیمان وبیلٹ باکس سے بالاتر کوئی قوت نہ ہو،پیپلزپارٹی نےکوڑےکھائے،جیلیں کاٹیں، مگر اصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا،جدوجہدجاری رہےگی جب تک پاکستان جمہوری اورخوشحال ملک نہ بن جائے۔نوجوان تاریخ سےسیکھیں ،آمریت کےخلاف خبرداررہیں،5جولائی وہ رات تھی جب ملک میں ہرسُواندھیراچھاگیا،وہی اندھیراروشنی کےلئےطویل جدوجہدکاآغازبھی بنا۔
پاکپتن:ڈی ایچ کیوہسپتال میں20بچوں کی اموات ،مقدمہ درج
جولائی 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔