پاکستان کےعوام کاتحفظ ،سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے،کورکمانڈرز کانفرنس کاعزم

0
5

کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کااعادہ کیاگیاکہ پاکستان کےعوام کاتحفظ اورسلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیرکی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس منعقدہوئی،فورم نے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہداکےایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ کورکمانڈرزکانفرنس میں عزم کیاگیاکہ ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،پاکستان کےعوام کاتحفظ اورسلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔فورم میں فیصلہ کیاگیاکہ بھارتی حمایت یافتہ اوراسپانسرڈ پراکسیز کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں ناگزیرہیں۔
فورم سےخطاب کرتےہوئےفیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیرکاکہناتھاکہ دوطرفہ فوجی کشیدگی میں تیسرے فریق کی شمولیت بھارت کی بلاک پولیٹکس کوفروغ دینے کی کوشش ہے،درحقیقت دنیاواضح طورپربھارت کےتوسیع پسندانہ عزائم سے بدظن ہوتی جارہی ہے،درحقیقت دنیابھارت کےہندوتواانتہاپسندی کےخطرناک رجحانات سےبدظن ہوتی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آرنےبتایاکہ فورم کوفیلڈمارشل کےتاریخی اورمنفرددورہ امریکاکے بارےمیں بھی بریفنگ دی گئی،دورہ امریکاکےدوران امریکی قیادت کوپاکستان کادوطرفہ معاملات پرمؤقف پیش کیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ اعلیٰ سطح امریکی قیادت کوعلاقائی اوربین الاقوامی امور پر پاکستان کابامقصدمؤقف براہ راست پیش کیاگیا،فورم نےمشرق وسطیٰ اورایران کی حالیہ پیش رفت میں داخلی وخارجی سلامتی اُمور کاتفصیلی جائزہ لیا،فورم نے طاقت کےاستعمال کےبڑھتےعالمی رجحان کوبحیثیت ترمیمی پالیسی ٹول استعمال پر تشویش کااظہارکیا،پہلگام میں شکست کےبعدبھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے مذموم ایجنڈا آگے بڑھانےکی کوشش کررہاہے۔

Leave a reply