پاکپتن:ڈی ایچ کیوہسپتال میں20بچوں کی اموات ،مقدمہ درج

0
5

پاکپتن میں ڈی ایچ کیوہسپتال میں 20بچوں کی اموات پرمقدمہ درج کرلیاگیا۔
محکمہ صحت حکام کےخلاف مقدمہ لواحقین کی مدعیت میں درج کیاگیا،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرسہیل اورایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹرعدنان کو مقدمہ میں نامزدکیاگیا۔ایف آئی آرمیں ایک میڈیکل آفیسر اور 3لیب ٹیکنیشنزکوبھی نامزدکیاگیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپاکپتن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کادورہ کیاتھاجہاں پرعوام نےوزیراعلیٰ کےسامنےشکایتوں کےانبار لگادئیےتھےجس میں بچوں کی اموات کی شکایت بھی شامل تھی وزیراعلیٰ پنجاب نےایکشن لیتےہوئےہدایت کی تھی کہ سی ای اوہیلتھ اورایم ایس کوگرفتار کیا جائے ۔

Leave a reply