پنجاب سےاب جلدمنشیات کاخاتمہ ممکن ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
5

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پنجاب سےاب جلدمنشیات کاخاتمہ ممکن ہوگا۔آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئےمنشیات کاخاتمہ ضروری ہے۔
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکاؤنٹرنارکوٹکس فورس کےباضابطہ آغازکی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہناتھاکہ ہمیں ایک صحت مندپاکستان بناناہے،پاکستان کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے،تعلیمی اداروں سےمنشیات کی لعنت کاخاتمہ ضروری ہے،آئندہ نسلوں کےمحفوظ مستقبل کیلئےمنشیات کاخاتمہ ضروری ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پنجاب سےاب جلدمنشیات کاخاتمہ ممکن ہوگا،منشیات کےخاتمےکیلئےہرممکن اقدامات کیےجائیں گے،منشیات کےخاتمےکےلئےنئی فورس کاقیام ضروری تھا،منشیات فروشوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے،سی سی ڈی نےقلیل مدت میں جرائم پرقابوپایا،جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave a reply