پنجاب میں بارشوں سےتباہی،مختلف حادثات میں 6افرادجاں بحق،متعددزخمی

0
4

پنجاب کےکئی شہروں میں بارشوں نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں 6افرادجاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق راولپنڈی کےعلاقےدھمیال روڈپرشہری پاؤں پھسلنے سےسیلابی ریلےمیں بہہ گیا،نالےمیں طغیانی کےباعث آپریشن میں مشکلات کاسامناجبکہ تلاش جاری ہے۔
خراب موسم کےباعث ضلع راولپنڈی میں آج چھٹی دےدی گئی:
ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نےچھٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق عوام سےاپیل ہےگھروں میں رہےغیرضروری باہرنہ نکلیں ۔
ایم ڈی واسا کاکہناہےکہ گزشتہ15گھنٹےسےجڑواں شہروں میں موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری ہے،جس کےباعث جڑواں شہروں میں مجموعی طورپر230ملی میٹرسےزائدبارش ریکارڈکی جاچکی ،واسامیں ہائی الرٹ،رین ایمرجنسی نافذ،عملہ اورہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات کردئیےگئے۔
ایم ڈی واساکابتاناہےکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سےبلند ہورہی ہے، کٹاریاں کےمقام پر20فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پرپانی کابہاؤ19فٹ ہے،نشیبی علاقوں کےمکینوں سےاپیل ہےگھروں سےغیرضروری باہرنہ نکلیں ،شہریوں سے اپیل ہےنالہ لئی اورنالوں کےقریب نہ جائیں۔
ریسکیوکےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہورکےعلاقےاکبری گیٹ میں گھرکی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہے،واقعہ بارش کےباعث پیش آیا۔لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ترجمان ریسکیوکاکہناہےکہ فیصل آبادکےعلاقےعلامہ اقبال کالونی میں چھت گرنےسے2افرادجاں بحق جبکہ3زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونےوالےدونوں بھائی تھے،جن کی شناخت 17سالہ محمداور11سالہ مصعب حسین کےنام سےہوئی۔حادثےمیں زخمی افرادمیں50سالہ خالد،والدہ اور12سالہ بہن شامل ہیں۔بارش کی وجہ سےدوسری منزل کےکمرےکی خستہ حال چھت گری۔
اُدھرجہلم میں نالہ گھان میں طغیانی کےباعث پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، ڈھوک بدراورخلاصپورمیں شہری پھنس گئے،ریسکیوٹیمیں طلب کرلی گئیں،ہیلی کاپٹرکی مددسے20سےزائدافرادکوریسکیوکرلیاگیا،اہل علاقہ کےمطابق اب بھی درجنوں افرادپانی میں پھنسےہوئےہیں۔پاک فوج کےجوان ہیلی کاپٹرسےلائف سپورٹ جیکٹس متاثرین کودےرہےہیں۔ہیلی کاپٹرداراپورکےعلاقےمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئےہے۔
چنیوٹ میں بھی بارش کےباعث بجلی کےکھمبےاورتارریلوےٹریک پرگرگئے، تارگرنےسےریلوےٹریک میں کرنٹ آگیا،ٹرینوں کی آمدورفت بندہوگئی، پچاس پلی محلہ غفورآبادکےقریب ریسکیواہلکارریلوےٹریک کےقریب تعینات کردئیےگئے،ڈپٹی کمشنرنےواپڈاکےعملےکوٹریک کلیئرکرنےکےلئےطلب کرلیا۔
اُدھراوکاڑہ میں حالیہ بارشوں کےپیش نظرضلعی انتظامیہ نےدفعہ144نافذکردی ۔
ڈی پی اوراشدہدایت کاکہناہےکہ  دریائےستلج،راوی اورلوئرباری دوآب کینال میں نہانےپرپابندی عائدہے ،آبی گزرگاہوں میں نہانا،تیرنا،کشتی رانی اورمچھلی پکڑنےپربھی پابندی عدئدہے ،بارش کےپانی یاانڈر پاسزمیں نہاناخطرناک عمل ہے،قانون کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائےگی۔

Leave a reply