پنجاب میں سیلاب سےتباہی،41لاکھ سےزائدافرادمتاثر،عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ پنجاب میں اب تک سیلاب سےبڑےپیمانےپرتباہی ہوئی ہےجس کےباعث41لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ پنجاب میں مجموعی طور پر4 ہزار355 مواضع جات متاثر ہوئے ہیں،متاثرہ آبادی کی تعداد41 لاکھ 99 ہزار 462 تک پہنچ گئی ہے،اب تک 21 لاکھ 47 ہزار 646 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،15 لاکھ 49 ہزار 704 مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ مجموعی طور پر 412 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جن میں اس وقت 68 ہزار 980 افراد مقیم ہیں،متاثرین کو سہولت دینے کے لیے 492 میڈیکل کیمپس اور 432 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں،اب تک 1 لاکھ 93 ہزار 806 افراد کا علاج کیا گیا ہے،کل اموات کی تعداد 60 جبکہ زخمیوں کی تعداد 8 ہے،سیلاب سے متاثرہ زیرِ کاشت رقبہ 18 لاکھ 41 ہزار 581 ایکڑ ہے،سیلاب میں 1 ہزار 543 مویشی ہلاک بھی ہوئے ہیں۔