پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی،الرٹ جاری

0
11

پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی،ریلیف کمشنرنے صوبے بھر کے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کوالرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ پنجاب میں مون سون بارشوں کاآغاز ہوگیا ہے،بارشوں کاپہلاسپیل یکم جولائی تک جاری رہےگا،پنجاب کےبیشتر اضلاع میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ریلیف کمشنرپنجاب نے صوبےبھرکےکمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوالرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردیں ہیں۔
محکمہ موسمیات نےراولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،چکوال اورمنڈی بہاؤالدین میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق حافظ آباد،گجرات،جہلم ،گوجرانوالہ میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہےجبکہ لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ،نارووال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ،سرگودھااورمیانوالی میں بارش متوقع ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیاکاکہناہےکہ رواں سال مون سون بارشیں25فیصدزیادہ ہونےکاامکان ہے۔

Leave a reply