پنجاب میں میٹرک کےدوسرے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،پنجاب بھر میں اہم تعلیمی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ،10ستمبر کو ہونیوالے میٹرک کے امتحانات اب29 ستمبر کو شروع ہوں گے۔
سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں اہم تعلیمی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔لاہور بورڈ اور دیگر تعلیمی بورڈز نےاعلان کیا ہے کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات اب 29 ستمبر سے شروع ہوں گے ،اس سے پہلے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہونا تھے، تاہم ان امتحانات کی ڈیٹ شیٹ ابھی نہیں آئی تھی، مگر پنجاب کے بیشتر حصوں میں سیلاب اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر میڑک امتحانات تقریباً تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، نئی ڈیٹ شیٹ کچھ دن میں جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق میٹرک کےدوسرےسالانہ امتحان میں شریک ہونے کیلئے تیاری کرنیوالے طلبااپنی ڈیٹ شیٹ اور رو ل نمبر ملنے کا انتظار کر رہے تھے، تاہم سیلاب کی وجہ سے امتحانات کے انعقاد کے بارے میں بے یقینی کے سبب بورڈز حکام نے ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس کو روکا ہوا تھا۔
اب امتحانات کی نئی تاریخ کے اعلان کے بعدبورڈزحکام کا کہنا ہے کی نئی تاریخ کے مطابق ڈیٹ شیٹ بنائی جائےگی اوراس کے مطابق طلبا کورول نمبر سلپ جاری کی جائیں گی۔