پنجاب میں پاورشیئرنگ کامعاملہ:ن لیگ ،پیپلزپارٹی کی اہم بیٹھک

0
105

پنجاب میں پاورشیئرنگ کےمعاملےپرن لیگ اورپیپلزپارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس لاہورگورنرہاؤس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت منعقدہوگا۔پی پی کی جانب سےپرویزاشرف،حسن مرتضیٰ او رعلی حیدرگیلانی شریک ہوں گےگورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان بھی اجلاس میں شرکت کریں گےجبکہ حکمران جماعت ن لیگ کی طرف سےسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان،راناثنااللہ اورمریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ پنجاب میں پاورشیئرنگ پرپی پی اورن لیگ میں کافی عرصےسےایشوچل رہا ہے ،پیپلزپارٹی ن لیگ کےساتھ اب تک مطمئن نہ ہوسکی۔

Leave a reply