پنجاب کابینہ میں توسیع کافیصلہ، ن لیگ کےبڑوں کی اہم بیٹھک

0
3

پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مری میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
مری میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی، اس بیٹھک میں ن لیگ کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شرکت کی۔
پنجاب کابینہ میں 10 وزرا اور مشیروں کے اضافے کا امکان ہے، کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی جبکہ پنجاب کابینہ میں توسیع آئندہ ماہ میں متوقع ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ن لیگ کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نہ صرف پنجاب کابینہ کی توسیع کا گرین سگنل دے دیا ہے بلکہ نواز شریف اور مریم نواز اراکین سے ملاقاتوں میں نام بھی شارٹ لسٹ کر چکے ہیں۔

Leave a reply