پنجاب کا5335ارب روپےکابجٹ آج پیش کیاجائےگا

0
10

پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے حجم 5335 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ 26-2025پیش کریں گے۔ پنجاب کے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں ۔ این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل میں سے پنجاب کو 40کھرب 76 ارب 80 لاکھ روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کے مطابق نان ترقیاتی بجٹ کیلئے 4 ہزار 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، ترقیاتی پروگرام کیلئے 1240 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں 3 ہزار 132 ترقیاتی سکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جاری سکیموں کیلئے 535 ارب 98 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 470 ارب 62 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔
پنجاب ایئر لائن کے قیام کے لئے 1 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود مختار پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، پنجاب حکومت نے الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply