
پنجاب کی پہلی’’ایئرپنجاب پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی‘‘کےقیام کی منظوری دےدی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس منعقدہوا،جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نےپنجاب کی پاورکمپنیوں کاٹیرف کم کرنےکی منظوری دےدی۔وزیراعلیٰ مریم نوازکےحکم پرٹیرف میں 30سے40فیصدتک کمی ہوسکےگی۔
اجلاس میں کابینہ نےقائداعظم تھرمل پاورپرائیویٹ لمیٹڈاورپنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈکے ٹیرف میں کمی کی منظوری بھی دی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ لوگ پاکستان مسلم لیگ پراعتمادکرتےہیں،ہم جوکہتےہیں کرکے دکھاتے ہیں،گندم کےکاشتکاروں کوبہت بڑاپیکج دینےجارہےہیں۔
اجلاس میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو400ملین روپےگرانٹ کی منظوری دی گئی،کابینہ نے چیف منسٹرویٹ پروگرام 2025کی منظوری دی جبکہ پنجاب میں گندم کے5لاکھ14ہزارکاشتکاروں کوفی ایکٹر پانچ ہزارسبسڈی کی ادائیگی مکمل ہونےپربریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب کی پہلی’’ایئرپنجاب پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی‘‘کےقیام کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےسال کےاندرایئرپنجاب شروع کرنےکاٹارگٹ دیدیا، مریم نوازنےویپنگ سنٹر بند کرنےکیلئےاقدامات کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ نےمزدوروں اورکارکنوں کیلئے’’سیفٹی گئیر‘‘یقینی بنانے کاحکم دیا۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ مزدور5منزلہ عمارت سےگرکرمرجاتےہیں،حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی،گٹروں میں صفائی کیلئےاترنےوالےورکرزکوہرصورت حفاظتی کٹ مہیاکی جائے۔
صوبائی کابینہ نےپنجاب کےنوڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے تمام بڑےشہروں میں جلدازجلدچارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب آٹزم سکول اینڈریسورس سنٹرلاہورایکٹ 2025کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنےآٹزم سینٹرمیں سب مریض بچوں کوبلاتفریق داخلہ دینےکاحکم دیا۔اجلاس میں لاہورمیں پاکستان کا پہلانوازشریف میڈیکل سٹی قائم کرنےکیلئےاراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی ،لیبرڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈورکرز اورکان کنوں کےلئےراشن کارڈکی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نےلاہورمیں1100بلاسودالیکٹرک ٹیکسی کی فراہمی کی منظوری دی، جبکہ اٹک ڈسٹرکٹ کورٹس میں حملےمیں جاں بحق افرادکےورثاکےلئےسپیشل گرانٹ کی منظوری دی گئی۔چھانگامانگاوائلڈلائف ،لال سونرا،نیشنل پارک میں ایکوٹورازم کےپراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
لاہورمیں بس شیلٹرزکی تعمیرومرمت اوراپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی، ٹھوکر نیاز بیگ اورریلوے سٹیشن پرالیکٹرک بسوں کیلئےڈپوبنانےکی بھی منظوری دی گئی۔
توشہ خانہ ٹوکیس:مزید2گواہوں کےبیانات ریکارڈ
جون 3, 2025کراچی زلزلےسےلرزاٹھا،2روزمیں13بارآفٹرشاکس
جون 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024 -
ہیٹ ویوکاخطرہ:پی ڈی ایم اے نےگائیڈ لائنز جاری کردیں
اپریل 8, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔