
پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سےگرمی کازورٹوٹ گیا،شہریوں کے مرجھائےچہرئےکھل اُٹھے۔
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گزشتہ رات سےشروع ہونےوالابارش کاسلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے، شہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔
لاہورکےعلاقےتاج پورہ ،ہربنس پور،کینال بینک ،تاج باغ ،مغلپورہ ،صدر ،کینٹ،باغبانپورہ،سلامت پورہ ،مناواں،جلواوردھرمپورہ میں بار ش سےجل تھل ایک ہوگیانشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہوگیا۔
مال روڈ،جیل روڈ،گلبرگ،ایم ایم عالم روڈ،اقبال ٹاؤن،کریم بلاک،وحدت روڈ،فالکن سوسائٹی،فردوس مارکیٹ،کلمہ چوک،گارڈن ٹاؤن،فروزپورروڈپربھی بادل برسیں۔
ٹھوکرنیازبیگ،جوہرٹاؤن،مسلم ٹاؤن،ساندہ،چوبرجی،سمن آباد،مزنگ،جین مندر،قرطبہ چوک اوراچھرہ میں بھی بارش ہوئی۔
بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خصوصی ہدایات پر واساا لرٹ ہے۔
سرگودھا،بھلوال،فیصل آباد،گجرات،راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، میانوالی، سانگلہ ہل، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، خوشاب، جوہرآباد اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کرک شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بلوچستان کے وسط مشرقی علاقوں میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔اُدھربلتستان ڈویژن میں بھی آج سے بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا نیا سلسلہ 29 جون تک جاری رہنےکی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خیبرپختونخوامیں بارش، اےکیوآئی میں بہتری،موسم خوشگوار
نومبر 16, 2024 -
پی ٹی آئی رہنماؤں کاقیادت کیخلاف بڑافیصلہ
دسمبر 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔