
یونیورسٹی میں داخلہ لینےکے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا۔
پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کردیا ہے،جو رواں ماہ جولائی سے ہی نافذ العمل ہو گا۔ فیسوں میں اوسطاً 28 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل ایل ایم کی فیس میں 5,825 روپے کا اضافہ، یعنی 59 فیصد اضافہ،بی ایس سی، بی کام، بی بی اے اور ایم بی اے کی فیسوں میں 15فیصد اضافہ، ڈی فارمیسی کی فیس 18,000 سے بڑھا کر 23,000 روپے کردی گئی ہے۔
ایل ایل بی پر 28 فیصد اضافہ اور میڈیکل ڈپلومہ پر 16فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جنوبی کوریا: برف باری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
نومبر 29, 2024 -
دورہ آسٹریلیا: جیسن گلیسپی قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔