پہلگام واقعہ:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس جاری

0
7

پہلگام واقعہ کےبعدبھارتی اقدامات کاموثرجواب دینےکےلئےوزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اعلیٰ سول اورعسکری قیادت شریک ہے،وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ،وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اورطارق فاطمی سمیت دیگراہم شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر بھارتی اقدامات پر ردعمل دیا جائے گا۔
ذرائع کاکہناہےکہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کاموثرجواب دےگی۔
واضح رہےکہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پردہشتگردی کاواقعہ پیش آیاتھاجس میں تقریباً26سیاح ہلاک اوردرجن زخمی ہوگئےتھے۔
بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے گزشتہ روز پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے بھارت نے1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔
بھارتی وزارت خارجہ نےہندوستان میں موجودپاکستانیوں کو48گھنٹےمیں ملک چھوڑنےکاحکم دیااورتمام پاکستانیوں کےبھارتی ویزےمنسوخ کردئیے،بھارت میں پاکستانیوں کاداخلہ بندکردیاگیا،انہوں نےواہگہ بارڈربندکرنےکااعلان کیا۔

Leave a reply