پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا

0
2

قومی ائیر لائن کا بعد از حج آپریشن تواتر سے جاری، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا ۔
ترجمان قومی ائیر لائن پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزار حجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جا چکا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن تواتر سے جاری ہے اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہوراور پشاور سمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزار حجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جا چکا ہے، بعد ازحج آپریشن کےدوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ بعدازحج آپریشن کے تحت مجموعی طور پر 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے، بعدازحج آپریشن کے لیےقومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔

Leave a reply