پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0
3

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان،قومی ایئر لائن کی ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید وسعت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کیلئے پہلی پرواز اگلے ماہ 18 جون کو اڑان بھرے گی، جبکہ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گی۔
قومی ایئر لائن اپنے پاکستانی فضائی مسافروں کی ضروریات اور سہولت کیلئے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کیلئے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

Leave a reply