
پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔
برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی کے بعد برطانیہ میں بھی پروازوں کی بحالی کا یقین ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے اجازت ملنے پرلندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فوری پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔
پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم چند روز قبل برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لے کر واپس وطن پہنچ چکی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
زیارت کی تاریخی قائد اعظم پبلک لائبریری بحال
مئی 3, 2024 -
دہشت گردی ایک صوبےکانہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے،بیرسٹرسیف
مارچ 12, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔