پی ایس ایل 10 : لاہور کے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری

طلبا کیلئے اہم خبر، پی ایس ایل کے دوران لاہور کے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوران لاہور کے مختلف سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ تعلیم پنجاب نے جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم 56 سکولوں کے نئے اوقات صبح 7 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے۔ ان سکولوں کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، شادمان، کینال روڈ، اپرمال اور ظہور الٰہی روڈ شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کے شیڈول کی بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، جس کا آغاز11اپریل سے ہوکر18مئی کوایونٹ کافائنل لاہورمیں کھیلاجائےگا۔ ان کا آغاز شام 7 بجے ہو گا۔اس کے علاوہ لاہور میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے پریکٹس میچز بھی شروع ہو گئے ہیں، اور ان کا آخری میچ 19 اپریل کو ہوگا۔
پی ایس ایل10:زلمی نےسلطانزکو7وکٹوں سےہرادیا
مئی 6, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔