پی ایس ایل10:گلیڈی ایٹرزنےسلطانزکو10وکٹوں سےمات دیدی

0
4

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10 کے18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانزکو10وکٹوں سے شکست دےدی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان سعودشکیل نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیاملتان سلطانز کی بیٹنگ فلاپ ہوگئی، 17 اوورز میں 89 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرفن ایلن اورکپتان سعودشکیل نےکیا،دونوں نےجارحانہ اندازاپنایااورٹیم کوجیت دلوائی،فن ایلن نے 45 رنزکی شاندار اننگزکھیلی جبکہ کپتان سعودشکیل نے42 سکورکیے۔
ملتان سلطانزکی اننگز:
ملتان سلطانزکی بیٹنگ لائن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےبولرزکےسامنےبُری طرح ناکام دکھائی دی،اسامہ میر11رنزبناکرپویلین لوٹے،ڈیوڈولی 7سکوربناسکے ،افتخار احمد6سکورفراہم کرکےوکٹ گنوابیٹھے۔
ملتان سلطانزکےبلےبازیاسرخان5سکورکرکےآؤٹ ہوگئے،کرٹس کیمفر4رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے جبکہ کامران غلام صرف3سکورکرکےپویلین لوٹ گئے۔محمدحسنین2سکورفراہم کرکےآؤٹ ہوئے عبیدشاہ1سکورپرآؤٹ ہوئےعثمان خان اورمائیکل بریسویل بغیرکھاتہ کھولےہی پویلین لوٹ گئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 44 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کوئٹہ کی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکا۔ ملتان سلطانز کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں ملتان سلطانز کا یہ کم ترین ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل سلطانز نے یہ ریکارڈ 2023 میں کراچی کنگز کے خلاف 101 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
گلیڈی ایٹرزکی جانب سےخرم شہزادنے4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمدوسیم جونیئراور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاسکواڈ:
(کپتان) سعود شکیل ، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس، مارک چیپمن، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاداورابرار احمدٹیم کاحصہ تھے۔
ملتان سلطانزاسکواڈ:
(کپتان)محمدرضوان،یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، کرٹس کیمفر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد حسنین اور عبید شاہ بھی شامل تھے۔

Leave a reply