پی سی بی کابڑااقدام،2025-26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کردیا

0
4

شائقین کرکٹ کےلئے خوشخبری،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 2025-26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کردیا۔
پی سی بی کےجاری کردہ کیلنڈرکےمطابق سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔جبکہ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہونگے۔حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل، میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
کیلنڈرکےمطابق قائداعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل ہونگی، 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ قائداعظم ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایاگیاہے،نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں براہِ راست شامل ہوں گی۔، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آبادچار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ ہیں۔ پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ II اور گریڈ III 2025-26کا ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سیدکاکہناتھا کہ قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کوالیفائر کا نظام شامل کیا گیا، ہر میچ کی اہمیت بڑھا دی گئی، کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا، حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنزکیلئے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا سپر 10 فارمیٹ معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ کو فروغ دے گا،ہمارا مقصد کارکردگی کو دیکھنا اور مستقبل کے عالمی سٹارز تیار کرنا ہے۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی کاکہناتھاکہ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس نوجوان ٹیلنٹ کیلئے نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے، حنیف محمد ٹرافی کے نمایاں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی میں گیسٹ پلیئرز کے طور پر شامل ہو سکیں گے، ِِان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں شامل کیا جائے گا جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

Leave a reply