پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں ہے،راناثنااللہ

0
40

مشیروزیراعظم راناثنااللہ نےکہاہےکہ تحریک انصاف کارویہ سیاسی نہیں ہے۔پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے اس لیے پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کےلیے ضروری ہے۔
نجی چینل سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم کےمشیرراناثنا اللہ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے سیاسی جماعت کے طور پر نہ حکومت میں رویہ اپنایا نہ اپوزیشن میں، کبھی شارٹ مارچ، کبھی لانگ مارچ، کبھی اسلام آباد کا گھیراؤ، کبھی حکومت توڑ دی، پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں ہے۔
راناثنااللہ کامزیدکہناتھاکہ تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور نہ کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے، ان کا رویہ قابل برداشت نہیں ہے، پی ٹی آئی کسی طور پر جمہوری رویے پر نہیں آئے گی۔
اُن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے اس لیے پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کےلیے ضروری ہے۔

Leave a reply