چیمپئنزٹرافی:انگلینڈکاجنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

0
81

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےگیارہویں میچ میں انگلینڈنےجنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےجارہےچیمپئنزٹرافی کےگیارہویں میچ میں انگلینڈاورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں،دونوں ٹیموں کےکپتان جیت کےلئےپرعزم ہےانگلینڈکی ٹیم پہلےہی سیمی فائنل کی دوڑسےباہرہوچکی ہےجبکہ جنوبی افریقہ کےپاس آج کامیچ جیت کرآگےجانےکاموقع ہے۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےجنوبی افریقہ کےکپتان ایڈن مارکرم کاکہناتھاکہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔جبکہ جنوبی افریقہ کپتان ٹمباباوومابیمارہونےکی وجہ سےآج کامیچ نہیں کھیل رہےاس لئےآج کےمیچ میں ایڈن مارکرم بطورکپتان کھیل رہےہیں۔دوسری جانب ٹونی ڈیزورزی بھی بیمارہونےوالوں میں شامل ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود ٹیم میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کا اسکواڈ:
کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔
یادرہےکے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو60رنز سے شکست دی جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی،ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نے107سکور سے افغانستان کوشکست دی تھی۔ایونٹ کےچوتھےمیچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سےشکست دی تھی۔چیمپئنرٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دی۔
پھرایونٹ کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو5وکٹوں سےشکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ سات واں میچ آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہوناتھامگربارش کےباعث دونوں ٹیموں کوایک،ایک پوائنٹ مل گیا۔ایونٹ کےآٹھویں میچ میں افغانستان نےبڑااپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈکو8سکورسےشکست دےکرایونٹ سےباہرنکال دیا،پھر9واں میچ پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین ہونا تھامگروہ بھی بارش کی نظرہوگیادونوں ٹیموں کوایک ،ایک پوائنٹ مل گیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply