چیمپئنزٹرافی:جنوبی افریقہ نےانگلینڈکو7وکٹوں سےہراکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

0
61

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےگیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نےانگلینڈ کو7 وکٹوں شکست دےکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
کراچی کےنیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلےگئےچیمپئنزٹرافی کےگیارہویں میچ میں انگلینڈاورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں،پوری انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 179رنزبناکرڈھیرہوگئی۔جواب میں جنوبی افریقہ نے180رنزکاہدف 3وکٹوں کےنقصان پر29.1اوورمیں پوراکیا۔
جنوبی افریقہ کی اننگز:
جنوبی افریقہ کی جانب سےاننگزکاآغازر ٹرسٹن اسٹبزنےکیاوہ ناکام ہوگئےاوربغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین واپس لوٹ گئے۔اُن کےبعدرکلٹن بھی 47 کے مجموعے پر27سکوربناکروکٹ گنوابیٹھے۔
پھر وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن نے ذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیااُنہوں نےٹیم کوکامیابی دلانےمیں اہم کرداراداکیا۔دونوں کھلاڑیوں نےنصف سنچریاں بنائیں۔ہینرک کلاسن 64 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔ وین ڈر ڈوسین 72 رنز اور ڈیوڈ ملر ناٹ آؤٹ 7 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی جبکہ عادل راشد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کی جیت کےساتھ ہی چیمپئنزٹرافی کی4سیمی فائنلسٹ ٹیموں کافیصلہ بھی ہوگیا،گروپ اے سےبھارت اورنیوزی لینڈفائنل فورمیں پہنچےجبکہ گروپ بی سےجنوبی افریقہ اورآسٹریلیانےسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔
انگلینڈکی اننگز:
انگلینڈکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنر فل سالٹ اور جیمی اسمتھ نےکیادونوں زیادہ کامیاب نہ ہوسکےفل سالٹ 8رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ جیمی اسمتھ بھی زیادہ دیرتک کریزپرٹھہرنہ سکےوہ بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔انگلش ٹیم کی جانب سےبین ڈکٹ اورجو روٹ نےمیدان سنبھالا۔بین ڈکٹ 37کےمجموعےپر24رنزبناکرآؤٹ ہوگئےپھرہیری بروک میدان میں آئے۔
ہیری بروک19رنزبناکرپویلین لوٹ گئےان کےبعدلیام لیونگسٹون میدان میں آئے۔جو روٹ 103کے مجموے پر37رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔پھرکپتان جوز بٹلرکریزپرآئے۔لیام لیونگسٹون زیادہ  دیرکریزپرٹھہرنہ سکےوہ 114کےمجموعےپر9رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔جیمی اوورٹن میدان میں آئےوہ صرف 11رن کی اننگزکھیل کر129کےمجموعےپرپویلین لوٹ گئے۔
اُن کےبعدجوفرا آرچرمیدان میں آئے۔کپتان جوز بٹلر173کے مجموعے پر 21رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ان کےبعدعادل راشد اور ثاقب محمود کریز پر آئے۔
ٹاس :
قبل ازیں انگلش ٹیم کےکپتان جوز بٹلرنےجنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈمیگاایونٹ میں ایک میچ بھی جیت نہ سکا،جنوبی افریقہ کی جیت کےساتھ ہی افغانستان بھی چیمپئنزٹرافی کےسیمی فائنل کی دوڑسےباہرہوگیا۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود ٹیم میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کا اسکواڈ:
کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔
یادرہےکے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو60رنز سے شکست دی جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی،ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نے107سکور سے افغانستان کوشکست دی تھی۔ایونٹ کےچوتھےمیچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سےشکست دی تھی۔چیمپئنرٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دی۔
پھرایونٹ کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو5وکٹوں سےشکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ سات واں میچ آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہوناتھامگربارش کےباعث دونوں ٹیموں کوایک،ایک پوائنٹ مل گیا۔ایونٹ کےآٹھویں میچ میں افغانستان نےبڑااپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو8سکورسےشکست دےکرایونٹ سےباہرنکال دیا،پھر9واں میچ پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین ہونا تھامگروہ بھی بارش کی نظرہوگیادونوں ٹیموں کوایک ،ایک پوائنٹ مل گیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply