نیا اور سستا موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری،چینی کمپنی نے رواں برس کا سستا ترین سمارٹ فون پیش کر دیا۔
سمارٹ فون بنانیوالی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کا رواں سال کا سستا ترین فون اے فور، فائیو جی پیش کردیا ہے۔فون کو طاقتور بیٹری جبکہ ایک ہی بیک کیمرے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی کم رکھی گئی ہے۔
فون کو 7-6 انچ سکرین جبکہ اینڈرائیڈ 14 کے حامل شیاؤمی کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ہائپر او ایس 14 میں پیش کیا گیا ہے۔فون کو صرف 4 جی بی ریم جبکہ 64 جی بی اور 112 جی بی میموری کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔فون میں 5 ہزار 160 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جبکہ 18 واٹ کے فاسٹ چارجر دیا گیا ہے،اس کے ساتھ ہی فون میں متعدد فیچرز بھی شامل ہیں۔
فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی جبکہ بیک پر 50 میگا پکسل واحد کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرکے ان میں متعدد فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔
ریڈمی، اے فور کو طاقتور بیٹری اور سنگل بیک کیمرے سمیت 4 جی بی ریم کی وجہ سے سستا بھی رکھا گیا ہے اور اس کے 64 جی بی میموری ماڈل کی قیمت 27 ہزار جبکہ 112 جی بی میموری ماڈل کی قیمت 31 ہزار روپے ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔