کانگوکشتی حادثےکاشکار،86افرادہلاک،متعددلاپتا

0
1

کانگومیں کشتی حادثےمیں ہلاک ہونےوالےافرادکی تعداد 86 ہوگئی۔ متعدد لاپتا ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی بنیادی وجہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافروں اور سامان کی بھرمار قرار پائی ہے۔اس کے علاوہ اس سفر کے لیے رات کا انتخاب بھی مناسب نہیں تھا اور حفاظتی اقدامات بھی مکمل طور پر نظر انداز کیے گئے تھے۔فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کشتی کی منزل کیا تھی اور رات دیر گئے سفر پر جانے کی کیا وجہ تھی۔
دوسری طرف مقامی سول سوسائٹی تنظیم نے اس سانحے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں آیا۔
کانگو میں کشتیوں کے حادثات عام ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ مقامی لوگ خراب سڑکوں کی بجائے نسبتاً سستی لکڑی کی کشتیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ان کشتیوں میں نہ تو لائف جیکٹس دستیاب ہوتی ہیں اور نہ ہی مسافروں کی تعداد پر قابو رکھا جاتا ہے۔زیادہ تر کشتیوں کا سفر رات کے وقت ہوتا ہے، جس کی وجہ سے حادثات کی صورت میں امدادی کارروائیاں مشکل ہو جاتی ہیں اور کئی لاشیں لاپتا رہ جاتی ہیں۔

Leave a reply