کراچی : (پی آئی اے) کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کراچی (نیوز ڈیسک) قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔جبکہ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کرلیا جائیگا۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ پی آئی اے منافع بخش ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے۔
بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے۔ عطا تارڑ نے مزید بتایا تھا کہ ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےحلف کےبعدسپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ
اکتوبر 26, 2024 -
پاکستان کا نیا وزیراعظم کون؟ کانٹے کے مقابلے، فیصلہ آج
فروری 9, 2024 -
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس
مئی 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔