کراچی کے مختلف علاقوں سے 14 سے زائد لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت

0
57

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) عدالت کچھ شہریوں کی جبری گمشدگی کا تعین ہونے کے بعد باوجود اہلخانہ کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر برہم, عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کرلیا

لیاقت آباد کے علاقے سے لاپتا شہری وسیم، اورنگزیب اور محمد اسماعیل کے اہلخانہ کو معاوضہ ادکرنے کا حکم دیا تھا، احکامات کے باوجود اہلخانہ کی مالی معاونت کے لیے معاوضہ ادا کیوں نہیں کیا گیا، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو، لاپتا افرادکی مالی معاونت کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے وزیر سندھ کو دو الگ الگ سمریاں ارسال کی گئی ہیں، فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ

ایک سمری میں 15 اور دوسری سمری میں 18 لاپتا افرادکی کے اہلخانہ کی مالی معاونت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی گئی ہے، فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ

صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہوتے ہی متاثرین کو رقم ادا کردی جائے گی، فوکل پرسن محکمہ داخلہ، عدالت کی چیف سیکرٹری سندھ کو اہلخانہ کی مالی معاونت اور تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت,عدالت نے 14 مئی کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، اورنگزیب اور اسماعیل سات سال سے لاپتا ہیں، اہلخانہ,پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو لاپتا افرادکا سراغ لگانے کا حکم دیا جائے۔

Leave a reply