کرغیز کوہ پیما کا بڑا کارنامہ، بغیر آکسیجن ماسک K2 سر کر لیا

کرغیزستان کےکوہ پیما کا بڑا کارنامہ، بغیر آکسیجن ماسک K2 پہاڑسر کر لیا۔
پہاڑوں کو سر کرنیوالے کوہ پیماؤں کیلئے یہ خبرکسی معرکے سے کم نہیں، کرغیزستان کی ماؤنٹینیرنگ اور سپورٹس کلائمبنگ فیڈریشن کے صدر ایڈورڈ کوباتوف نے 11 اگست کی صبح دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو تقریباً8,611 میٹر بلند کو بغیر کسی اضافی آکسیجن کے سر کر لیا۔
یہ معرکہ انہوں نے ایک بین الاقوامی مہم کے ساتھ انجام دیا، جہاں ہر قدم پر ایک چیلنج، منفی درجہ حرارت اور تیز آندھیاں مہم جوؤں کیلئے ایک نیا امتحان تھا۔
کےٹو پر بغیر آکسیجن کے چڑھائی دنیا کے چند ہی کوہ پیماؤں کو نصیب ہوئی ہے اور کوباتوف کا یہ کارنامہ اس فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے۔