
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کروادیےتبدیلیوں کی تفصیلات سامنےآگئیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےپلیئنگ کنڈیشنز میں نئے قوانین کے تحت کئی تبدیلیاں کر دی ہیں۔
اسٹاپ کلاک:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نےقوانین میں تبدیلی کرتےہوئے وائٹ بال کی طرح اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرانےکافیصلہ کرلیا، ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے لیکن اب فیلڈنگ سائیڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اوور کے اختتام پردوسرا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کروانا ہوگا، ایک منٹ میں اوور شروع نہ کرنے پر امپائر 2 وارننگز دے گا، تیسری بار امپائر فیلڈنگ سائیڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کرےگا۔
شارٹ رن لینےپرپنالٹی:
اکثربلےبازرننگ کےدوران رن شارٹ لیتےہیں ،اب جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ پر 5 پنالٹی رنز کے ساتھ اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کرے گی، امپائربولنگ سائیڈ سے مشورہ کرےگاکہ شارٹ رن کے بعد وہ کس بیٹرکواسٹرائیک پرلینا چاہیں گے۔
گیند پر تھوک کا استعمال:
جان بوجھ کرگیند پرتھوک کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کیاجائےگا، تھوک کے استعمال کے بعدگیند کی ساخت میں تبدیلی پرامپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے سکتاہے۔
فیئرنس آف کیچ کےریویو :
آئی سی سی نے فیئرنس آف کیچ کےریویو میں بھی تبدیلی کردی، اس تبدیلی کے ذریعے اگرامپائرکو کیچ پکڑنے پرشک ہو تو تھرڈ امپائر نوبال کے ساتھ کیچ کو بھی ریویو میں چیک کرےگا۔اس سے قبل تھرڈ امپائرپہلےنوبال چیک کرتا تھا اور نوبال کی صورت میں کیچ کا ریویو چھوڑ دیا جاتا تھا۔
نئے رولز کے مطابق نوبال پر فیئر کیچ کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ کو نوبال کا ایک رن ملے گا، فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لیے ہوں اُتنے ہی ملیں گے۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسرائیلی دہشتگردی جاری:24گھنٹوں میں 80فلسطینی شہید
جولائی 18, 2024 -
صدارتی الیکشن کا معاملہ
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔