کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس

0
149

پاکستان ٹوڈے: روٹی و نان کی قیمتوں کے حوالے سے پنجاب قیمت ایپ پر آنے والی شکایات کا 24گھنٹے میں ہی ازالہ ہونا چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق قیمتوں کے نفاذکیلئے لاہور شہر میں 24گھنٹے میں 1703 انسپیکشنز ہوئیں۔40  ایف آئی آرز درج کی گئیں۔  لاہور میں کل انسپیکشنز میں روٹی و نان قیمتوں کی 10فیصد سے کم خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ 15 اپریل تا  25اپریل لاہور ڈویژن میں روٹی و نان کی قیمتوں کی 11فیصد خلاف ورزیاں ہوئیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے ڈی سیز کو خلاف ورزیاں زیرو فیصد پر لانے کی ہدایات جاری کردیں, لاہور ڈویژن میں 24گھنٹوں میں 3037 انسپیکشنز کی گئیں۔روٹی و نان کی قیمتوں کیلئے انسپیکشنز کے دوران زیرو ٹالرنس رکھیں۔

لاہورڈویژن میں 24گھنٹوں میں روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کیخلاف ورزی پر 4لاکھ 32ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا, لاہور ڈویژن میں 24گھنٹوں میں روٹی و نان کی قیمتوں کیخلاف ورزی پر 37ایف آئی آرز درج.تم23 کو گرفتار کر لیا گیا۔

گندم خریداری مراکز میں کسانوں کیلئے سیٹنگ ۔پانی و تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کیمطابق گندم خرید ہوگی۔تمام ڈی ایف سی ز مراکز کے نگران ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔۔اے ڈی سی جی لاہور محمد شجعین وسترو سمیت ڈی ایف سی ز کی شرکت۔

Leave a reply