گاڑی سمیت سیلابی ریلےمیں بہنےوالےباپ ،بیٹی کی لاشیں مل گئیں

0
6

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی ور ان کی بیٹی کی لاشیں تین روز بعد دریائے سواں سے برآمد کر لی گئیں۔
حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل (ر) اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک پر خراب ہو گئی۔ اسی دوران آنے والے اچانک سیلابی ریلے نے ان کی گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دونوں باپ بیٹی پانی میں بہہ گئے۔واقعے کے بعد سے ریسکیو اداروں کی جانب سے مسلسل سرچ آپریشن جاری تھا۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں 3 روز تک تلاش کے بعد ریسکیو ٹیموں نے دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سرچ آپریشن شروع کیا۔
گزشتہ روز ٹیموں کو گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے، تاہم گاڑی کا باقی حصہ تاحال لاپتہ ہے۔ اب ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ کرنل (ر) اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کی لاشیں دریائے سواں کے پل کے قریب ایک ہی مقام سے برآمد ہوئی ہیں۔
ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ دونوں کی لاشیں ایک ساتھ پانی میں بہتے ہوئے اسی مقام پر آ کر رک گئی تھیں۔
واضح رہےکہ پیرکےروزاعلیٰ الصبح پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی بیٹی کوسوسائٹی کےگیٹ پرڈراپ کرنےجارہےتھےکےبدقسمتی سےاُن کی گاڑی بارش کےپانی میں بندہوگئی تھی جس کوسٹارٹ کرنےکی کوشش کی توپانی کا ریلا پہنچ گیا۔ پانی کا بہاؤ بڑھ گیا جس کے باعث دونوں باپ بیٹی طوفانی نالے میں بہہ گئے۔سیلابی ریلا گاڑی کو سوسائٹی کے فیز فائیو کے نالے کی طرف لے گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے باپ بیٹی گاڑی سمیت نظروں سے اوجھل ہوگئے۔

Leave a reply